حب ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہونے والے 31 افراد کی امانتاً تدفین کا فیصلہ

پیر 24 مارچ 2014 13:50

حب ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہونے والے 31 افراد کی امانتاً تدفین کا فیصلہ

حب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء)سانحہ حب میں جاں بحق ہونے والے 31 افراد کی امانتاً تدفین کا فیصلہ کر لیا گیا. جسد خاکی کراچی سے حب روانہ۔ جبکہ لاشوں کی شناخت نہ ہونے پرلواحقین اذیت کا شکارہیں. گڈانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق انتیس افراد کی نماز جنازہ تین بجے سہ پہر حب میں ادا کی جائے گی۔ جمن شیخ گوٹھ کے قریب اجتماعی قبر بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ڈی این اے رپورٹ نہ ملنے کے باعث لواحقین اپنے پیاروں کی شناخت کے لئے حسرت و یاس کی تصویر بنے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گڈانی کے جان لیوا حادثے کے باعث کئی گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر سلطان ترین کے مطابق جمن شیخ گوٹھ کے قریب انتیس جاں بحق افراد کی اجتماعی قبر بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دوسری طرف لیبارٹری بھجوائے جانے والے ڈی این اے نمونوں کی رپورٹ نہ ملنے کے باعث لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

حادثے کے بعد چھتیس لاشیں ایدھی ہوم لائی گئی تھیں۔ جن میں سے ایک کی شناخت ہوگئی تھی جو لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ ہفتہ کے روز ہونے والے حادثے میں اڑتیس ا فراد جاں بحق ہوئےتھے جن میں سے بیشتر کی لاشیں جھلس جانے کے بعد ناقابل شناخت ہو چکی ہیں۔