روپے کی قدر بڑھنے سے اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

پیر 24 مارچ 2014 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء)روپے کی قدر میں اضافے کا ثمر اب عوام جلد کھا سکیں گے،اپریل کیلئے تیل کی مصنوعات جلد سستی ہو جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایکسے ڈیڑھ روپے فی لٹر تک کی کمی متوقع ہے جسکے بعد پیٹرول 110روپے سے کم ہوکر 108روپے 50پیسے اور ڈیزل 116روپے 75پیسے سے کم ہوکر 116روپے فی لٹر ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں 7روپے 22پیسے کی نمایاں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2سے ڈھائی روپے کی کمی کی جاسکتی تھی،تاہم ٹیکس آمدنی میں اضافے کیلئے صرف ایک سے ڈیڑھ روپے تک کی کمی کا فیصلہ متوقع ہے جس سے حکومت کو 2ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی ۔رواں ہفتے کے آخر میں اوگرا کی جانب سے سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان 31مارچ کو ہوگا۔