ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،گروپ بی کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
اتوار 23 مارچ 2014 22:31
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے دوسرے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، بھارتی بالرز کی نپی تلی باؤلنگ کیوجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 129رنز بنا سکی جبکہ بھارت نے مطلوبہ ہدف آخری آوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سامی الیون نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے ۔
ویسٹ انڈیزین کھلاڑی بھارتی گیند بازوں کے سامنے شروع سے ہی دبا ؤکا شکار دکھائی دیئے اور آٹھویں اوور میں 38 کے مجموعی اسکور پر ڈین اسمتھ 11 رنز بنا کر اشونت کا شکار بن گئے، دھواں دھار بلے بازی کرنے والے کرس گیل بھی کھل کر نہ کھیل سکے اور 64 کے مجموعے پر 34 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔(جاری ہے)
لینڈی سیمنز 27اور مارلن سموئیلز 18قابل ذکر بیٹسمین تھے۔
بھارتی بالروں نے مقررہ 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز تک ہی محدود رکھا، بھارت کی جانب سے روندرا جدیجا نے 3 اور امیت مشرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، میچ میں بہتری کارکرگی پیش کرنے پر امیت مشرا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔جواب میں بھارتی بیٹسمینوں نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں سیمیول بیڈرے نے شیکر دھاون کو کلین بولڈ کردیا وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جس کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 102 رنز جوڑے اور کوہلی 54 رنز بناکرآندرے رسل کا شکار بن گئے۔ بھارت نے 130 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پرآخری اوور میں حاصل کرلیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.