پی پی ، (ق) لیگ اور اے این پی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا

اتوار 23 مارچ 2014 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ق) اور عوامی نیشنل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کل ( پیر ) کو طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں حکومت اور طالبان کے درمیان جاری عمل سمیت اجلاس کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :