افغانستان کے انتخابات میں 26 لاکھ افغان مہاجرین کے ووٹ کا حق استعمال کرنے سے محروم رہنے کا خدشہ ،اگر رابطہ کیا گیا تو درخواست پر غور کر سکتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے‘ پاکستانی حکام
اتوار 23 مارچ 2014 22:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) افغان حکومت نے انتخابات کیلئے پاکستان میں موجود26 لاکھ افغان مہاجرین کو ووٹ کا حق دینے کیلئے پاکستان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا جسکی وجہ سے افغان مہاجرین کی اکثریت کے ووٹ کے حق سے محروم رہنے کا خدشہ پید اہو گیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان حکومت کے پاکستان سے عدم رابطہ کے باعث پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی اکثریت کااپنے ملک کے عام انتخابات میں ووٹ کے حق سے محروم رہنے کا خدشہ ہے۔
(جاری ہے)
افغانستان
میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے 26 لاکھ افغان مہاجرین کو ووٹ کا حق دینے کے بارے میں حکومت پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر رابطہ کیا گیا تو درخواست پر غور کر سکتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان میں 1.6 ملین رجسٹرڈ شدہ اور ایک ملین سے زائد غیر رجسٹرڈ افغانی رہائش پذیر ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان کی حکومت نے پاکستان سے موجودہ عام انتخابات میں افغان پناہ گزینوں کی ووٹنگ کی ضابطہ کی کارروائیوں کیلئے ابھی تک کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی۔مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.