فرانس نے لاپتہ بوئنگ 777طیارے کے ممکنہ ملبے کی نئی تصاویر بھیجی ہیں‘ ملائیشین حکام،ان تصاویر میں جہاز کے ملبے سے ملتی جلتی اشیا ء نظر آ رہی ہیں ،جنوبی بحر ہند میں تلاش کا عملے چوتھے روز میں داخل ہو گیا
اتوار 23 مارچ 2014 21:09
کوالاالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء)ملائیشیا ء کے حکام کا کہنا ہے کہ فرانس نے اسے لاپتہ بوئنگ 777طیارے کے ممکنہ ملبے کی نئی تصاویر بھیجی ہیں جو سیٹلائٹ سے لی گئی ہیں،ان تصاویر میں بحرِ ہند کے جنوبی حصے میں جہاز کے ملبے سے ملتی جلتی اشیا ء نظر آ رہی ہیں جن کا ممکنہ طور پر تعلق لاپتہ طیارے سے ہو سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 15روز قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشیا ء کے مسافر طیارے کی جنوبی بحرِ ہند کے علاقے میں تلاش کا عمل چوتھے دن میں داخل ہوگیا ۔
چین کی طرف سے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے کی تصاویر جاری ہونے کے بعد طیارے کو تلاش کرنے کے لیے اتوار کو جنوبی بحرِ ہند کے وسیع علاقے میں آٹھ طیاروں کو بھیجا گیا ۔ان طیاروں میں چار سویلین ایک امریکی پی ایٹ شامل ہیں۔(جاری ہے)
چین کے دو فوجی طیارے بھی بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تلاش میں حصہ لینے کے لیے آسٹریلیا کے شہر پرتھ پہنچے ہیں لیکن انہیں ابھی تک تلاش کے لیے نہیں بھیجا گیا۔
جاپان بھی دو پی تھری اوریئنز بھیج رہا ہے۔آسٹریلیا اس سرچ آپریشن کی سربراہی کر رہا ہے اور اس نے کہا ہے کہ وہ لکھڑی کے ایک بڑے تختے کو ڈھونڈ رہا ہے۔اس علاقے میں سمندر میں تیرتی اشیا اور لکڑی کے ایک ٹکڑے کی دریافت نے ان امیدوں میں اضافہ کر دیا ہے کہ جہاز کا ملبہ ممکنہ طور پر اسی علاقے میں ہو سکتا ہے۔آسٹریلیا کے بحریہ میں آپریشن کوارڈینیٹر مائک بارٹن نے نظر آنے والے ملبے کے بارے میں کہا کہ اس میں ایک لکڑی کا ٹکڑا ہے جس کے اردگرد مختلف رنگ اور سائزکے بیلٹ اور کچھ دیگر اشیا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسے دوبارہ ڈھونڈنے کی کوشش کی، نیوزی کا ایک طیارہ اسے تلاش کر رہا تھا لیکن بدقسمتی سے یہ اسے نہیں ملا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.