احرار الہند کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ،ابھی کوئی شناخت نہیں ہوسکی‘ وزیر قانون پنجاب،مذاکرات کے حامی گروپوں کے ساتھ مذاکرت اور ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی‘ رانا ثنا اللہ

اتوار 23 مارچ 2014 21:08

احرار الہند کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ،ابھی کوئی شناخت ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حامی گروپوں کے ساتھ مذاکرت اور ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ احرار الہند کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں لیکن ابھی کوئی شناخت نہیں ہوسکی۔ طالبان کیساتھ مذاکرات کے دوران امریکہ کو ڈرون حملوں سے باز رہنا چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یورپ کی آنکھ کا تارا بننے کیلئے نرسوں کے احتجاج میں این جی اوز نے منفی کردار ادا کیا،،مظلوم لوگوں کو خود سوزی پر آمادہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔