ملک میں فرقہ واریت اور تشدد انتہا پر پہنچ گیا، حافظ محمد سعید

اتوار 23 مارچ 2014 19:39

ملک میں فرقہ واریت اور تشدد انتہا پر پہنچ گیا، حافظ محمد  سعید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کا کہنا ہے کہ اسلام ہرگز تشدد کی اجازت نہیں دیتا، ملک سے لسانیت کی باتیں ختم کر کے قومیتوں کے بت توڑنا ہونگے۔لاہور میں احیائے نظریہ پاکستان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ ان کا اسلام کے نام پر قتل پاکستان کا ایجنڈا نہیں، ملک سے لسانیت کی باتیں ختم کر کے قومیتوں کے بت توڑنا ہونگے، جماعت الدعوة ہندوؤں کے خلاف نہیں بلکہ سندھ میں ہمارے کارکن ہندوؤں کی بھی خدمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت اور تشدد اپنی انتہا پر پہنچ چکا ہے، بلوچستان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، بلوچی عوام محب وطن اور ملک کے ساتھ ہیں اس لیے انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔امیر جماعت الدعوہ کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی تقسیم کے وقت طے ہوا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقے پاکستان کے ساتھ ہونگے لیکن سازش کے تحت بنگال ، پنجاب اور کشمیر پر قبضہ کرلیا گیا، اگر اب بھی ملک میں شریعت کے نظام کے نفاذ کو یقینی بنا دیا جائے تو بنگلادیش کے دوبارہ واپس آنے کی ضمانت دیتا ہوں۔

ملک میں فرقہ واریت اور تشدد انتہا پر پہنچ گیا، حافظ محمد  سعید

متعلقہ عنوان :