کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں طوفانی بارش ،سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں

اتوار 23 مارچ 2014 18:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں دوسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی جبکہ کوئٹہ سے اکثر شاہراہیں دریا کا منظر پیش کرنے لگی بعض علاقوں میں بتدریج لاینیں عوام کی جان کو آگئی تفصیلات کے مطابق اتوار کو دوسرے روز بھی کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے اضلاع مستونگ پشین قلعہ عبداللہ زیارت خانوزئی اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی جبکہ کوئٹہ کی اکثر شاہراہیں دریا کا منظر پیش کرنے لگی جہاں سے لوگوں کیلئے گزرنا اور اپنے دکانوں تک جانا محال ہوگیا دریں اثناء بارش کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچھولی کا سلسلہ سلسلہ جاری رہا جبکہ سینکڑوں ٹیلی فونز بھی بند نالیاں اور ناقص سیوریج لائن لوگوں کے لئے وبال جان بنادیا عوام نے صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کااظہار کیا گیا کہ میٹر وپولٹین کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری کے دعوے محض جھوٹ کا پلندہ ہے ۔