لاہور ،یوم پاکستان کے سلسلہ میں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

اتوار 23 مارچ 2014 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) یوم پاکستان کے سلسلہ میں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے پاک رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

(جاری ہے)

مزار اقبال یوم پاکستان پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل مجاہد انور خان تھے۔ جنہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ملی نغموں کی دھنیں بجائی گئیں ، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اپنے فرائض سنبھال لیے۔ اس کے علاوہ اہم سیاستدانوں اور سرکاری عہدیداروں نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر یں چڑھائی۔