قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوگا،چودھری نثار ایوان کو طالبان سے مذاکرات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرینگے

اتوار 23 مارچ 2014 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 24مارچ سے پارلیمنٹ اسلام آباد میں شروع ہو گا جو 11 اپریل تک جاری رہیگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی زرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال، طالبان سے ہونیوالے مذاکرات ،ایک دوست ملک کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد، تھر اور چولستان میں قحط کی صورتحال اور دیگر قومی و بین الاقوامی امور زیر بحث لا نے سمیت قانون سازی کے لئے متعددبل بھی پیش کئے جائیں گے۔

زرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایوان کو طالبان سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے جبکہ وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار ملک کی معاشی صورتحال کی تفصیلات ایوان میں پیش کریں گے۔