ڈیرہ اسما عیل خان میں زرعی یو نیو رسٹی اور انجینئرنگ یو نیو رسٹی کے قیام پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے ،پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ بابر ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور مشیر اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی صوبے میں زرعی ترقی اور تعلیمی فروغ میں سنجیدہ ہیں ،وائس چانسلر گومل یونیورنسٹی

اتوار 23 مارچ 2014 16:12

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسما عیل خان میں زرعی یو نیو رسٹی اور انجینئرنگ یو نیو رسٹی کے قیام پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے جبکہ گومل یو نیو رسٹی کے فاٹا کیمپس کا پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اساتذہ کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک اور مشیر اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی صوبے میں زرعی ترقی اور تعلیمی فروغ میں انتہائی سنجیدہ ہیں اورصوبہ میں زراعت کے فروغ میں ڈیرہ اسما عیل خان کی اہمیت کے قائل ہیں اور اس خطے میں زرعی یو نیو رسٹی کے قیام کے دیرینہ مطالبہ کو عملی جا مہ پہنانے میں انہوں نے اپنے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی کی زرعی فیکلٹی کو اپ گریڈ کرکے زرعی یو نیو رسٹی بنانے کے لیئے ہم ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی حکومت سے مسلسل رابطوں میں ہیں، صرف زرعی یو نیو رسٹی ہی نہیں گومل یو نیو رسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو انجینئرنگ یو نیو رسٹی کا درجہ دینے کیئے منصوبہ تیار کرکے ہائیر ایجو کیشن کمیشن کو بھجوایا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت بھی اس ضمن میں ہمارے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ زرعی اور انجینئرنگ یو نیورسٹیوں کے قیام سے اس خطہ کی تقدیر بدل جائے گی،ان عظیم تعلیمی منصوبوں کا باقائدہ اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک کریں گے، وائس چانسلر گومل یو نیو رسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ بابر نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی کے فاٹا کیمپس کے قیام کا پی سی ون بھی تیار کیا جا رہا ہے جو گورنر خیبر پختونخواہ کو منظوری کے لیئے بھجوایا جائے اور یوں گومل یو نیو رسٹی کا فاٹا کیمپس قبائلی عوام کے بچوں کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم سے روشناس کرانے کا قابل فخر فریضہ سرانجام دیگا۔

متعلقہ عنوان :