پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے‘صدیق الفاروق،میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے اور عوام سے کے گئے تمام وعدے پورے کیے جارہے ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

اتوار 23 مارچ 2014 15:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہاہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے اور عوام سے کے گئے تمام وعدے پورے کیے جارہے ہیں آزادکشمیر میں مسلم لیگ بڑی سیاسی جماعت بن کراُبھر رہی ہے آزادکشمیر میں آئندہ وزیراعظم صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان ہونگے نوجوان جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں ملنے والے مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ اعجاز دلاور خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا صدیق الفاروق نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام میاں محمدنوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں آزادخطہ کی تعمیر وترقی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بریگیڈیئر(ر) راجہ دلاور خان مرحوم ایک عظیم انسان تھے انہوں نے اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اس موقعہ پر راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ وہ میاں محمدنوازشریف کی سرپرستی ،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات کے زیر سایہ اور صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں جماعت کومزید مضبوط کریں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان قائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور متحد ومنظم ہیں ۔