ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، وزیراعظم، حکومتی کمیٹی طالبان شوریٰ سے ایک دو روز میں ملاقات کرے گی، فریقین میں جلد مثبت بات چیت ہو گی، نواز شریف کا راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
اتوار 23 مارچ 2014 14:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔وزیراعظم کا راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک مارشل لاء ادوار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، قتل و غارت گری، دہشتگردی اورجہالت نے ملک میں ہر جگہ ڈیرے ڈال رکھے ہیں، ہمیں غربت اور بد نظمی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے، دوسرے ملک ترقی کر رہے ہیں اور ہم 65 سال گزرنے کے باوجود ہم ترقی کرنے کے بنائے پیچھے جا رہے ہیں، پاکستان کی بے بسی دیکھی نہیں جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی طالبان شوریٰ سے ایک دو روز میں ملاقات کرے گی، فریقین میں جلد مثبت بات چیت ہو گی، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اس حوالے سے دن رات کام کر رہے ہیں، قوم دعا کرے کہ ملک کو جلد دہشت گردی کی لعنت سے نجات ملے۔(جاری ہے)
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بہت آگے ہونا چاہیئے تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ 10 سے 15 سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ہمارے دور میں موٹروے اور میٹرو بس منصوبے بنے، ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس کی وجہ سے آج کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ دے نہیں دیکھ سکتا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا ہے کہ ڈالر کو 98 اور 99 کی سطح پر ہی برقرار رکھا جائے، ہر آنے والے دن میں ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ بجلی ہے اور نہ گیس، لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی مثالی ہے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کو 10 ماہ میں مکمل کرنا کمال کی بات ہے، راولپنڈی کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس چلائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.