ہالی ووڈ کے سپر اسٹار آرنلڈ شیور زینیگر نے بھی بالی ووڈ میں کام کرنے خواہش ظاہر کردی
اتوار 23 مارچ 2014 13:15
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) ہالی وڈ کے معروف ترین ایکشن ہیرو آرنلڈ شیور زینیگر کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتا ہیں۔ جیسے ہی انہیں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے قبول کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔
(جاری ہے)
بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بین الاقوامی سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم نگری میں ہر سال 700 سے زائد فلمیں بنتی ہیں اس لحاظ سے اسے ایک غیر معمولی فلم نگری کہا جاسکتا ہے تاہم اس کا مقابلہ ہالی ووڈ سے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دونوں فلم نگریوں میں عوام کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ کوئی چیز مشترک نہیں۔
بالی وڈ کے کئی اداکار ہالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور وہ ایسا کر بھی سکتے ہیں کیونکہ ہالی وڈ کسی بھی فنکار کو اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پر شہرت کی بلندیوں تک لے جاتا ہے ، یہاں جو اچھا کام کرتا ہے شہرت اور کامیابی اس کے قدم چومتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کے لاکھوں مداح ہیں اس لئے وہ ہندی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں اور جیسے ہی انہیں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے قبول کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.