شراب کے نشے میں دھت افراد کو ہوائی فائرنگ سے منع کرنا باپ بیٹے کی موت کا سبب بن گیا ،محمد علی اپنے بیٹے نذر علی کے ہمراہ بھتیجے کی شادی میں شریک تھا، فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلی خبر

اتوار 23 مارچ 2014 13:10

شراب کے نشے میں دھت افراد کو ہوائی فائرنگ سے منع کرنا باپ بیٹے کی موت ..

ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) شراب کے نشے میں دھت افراد کو ہوائی فائرنگ سے منع کرنا باپ بیٹے کی موت کا سبب بن گیا ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے بستی ہجانی میں 5 افراد شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ منع کرنے پر انہوں نے شادی کی تقریب میں شامل دولہا کے چچا محمد علی اور اس کے بیٹے نذر علی پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

گولیاں لگنے سے باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :