آج بھی دل میں دوبارہ اداکاری کرنے کی خواہش مچلتی ہے ‘ مسرت شاہین،جس طرح فلموں میں اپنا نام پیدا کیا اسی طرح سیاست میں بھی اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں ‘ گفتگو

اتوار 23 مارچ 2014 12:24

آج بھی دل میں دوبارہ اداکاری کرنے کی خواہش مچلتی ہے ‘ مسرت شاہین،جس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) ماضی کی پشتو اورپنجابی فلموں کی اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ اداکاری کے میدان میں میراجتنا بھی کام تھا وہ پورا کر چکی ہوں مگر آج بھی دل میں دوبارہ اداکاری کرنے کی خواہش مچلتی ہے ،اب میرا شعبہ سیاست ہے اورجس طرح فلموں میں اپنا نام پیدا کیا اسی طرح سیاست میں بھی اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

”این این آئی “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے میں میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں میں اپنی بہنوں اور بچیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سیاست میں آئی ہوں ۔ مولانا فضل الرحمن کی بڑی عزت کرتی ہوں مگر الیکشن میں انکے مقابلے میں لڑتی ہوں اور ایک دن میں ضرور عوامی طاقت سے اسمبلی میں جاؤں گی۔

متعلقہ عنوان :