اقبال باہو کی دوسری برسی( کل) کو منائی جائے گی ، اقبال باہو بھارتی شہر گورداسپور میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں انکا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آ گئے

اتوار 23 مارچ 2014 12:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) صوفیانہ کلام سے شہرت پانے والے گلوکار اقبال باہو کی دوسری برسی کل پیر کو منائی جائے گی ۔ اقبال باہو بھارتی شہر گورداسپور میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں انکا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آ گئے ۔

(جاری ہے)

اقبال باہو نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اورصوفیانہ کلام پیش کر کے بیحد مقبول ہوئے ۔ انہوں نے وارث شاہ ‘ میاں محمد بخش اور حضرت سلطان باہو کے صوفیانہ کلام کو ا انداز میں پیش کیا کہ باہو ان کا لقب بن گیا اور ان کو سب سے زیادہ شہرت بھی حضرت سلطان باہو کے کلام سے حاصل کی اور وہ آخری دم تک صوفیانہ کلام پیش کرتے رہے ۔ اقبال باہو 24مارچ2012ء کو دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

متعلقہ عنوان :