کامیڈی ڈرامہ فلم”دی ڈبل“ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر آن لائن جاری، جَسی ایسنبرگ،میا واسی کوسکوکا،ولاس شون،نواٹیلر اورجیمز فاکس اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، یہ تھرل فلم 4اپریل کو برطانوی اور9مئی کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اتوار 23 مارچ 2014 12:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم”دی ڈبل“ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر آن لائن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار رچرڈ ایوڈ کی ڈائرکشن میں بننے والی یہ فلم سب سے الگ تھلگ رہنے والے ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے خوابوں کی ملکہ کو حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے اورپھر اچانک ایک دن اِس نوجوان کی ملاقات اپنے ہم شکل سے ہوتی ہے جو عادتاً اس سے بے حد مختلف شخصیت کا مالک ہوتا ہے۔

حقیقی کہانی پر مبنی یہ فلم مشہور روسی رائٹر Fyodorکے ناول سے ماخوذ ہے جس میں جَسی ایسنبرگ،میا واسی کوسکوکا،ولاس شون،نواٹیلر اورجیمز فاکس اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ہلکی پھلکی کامیڈی کا تڑکا لِئے یہ تھرل فلم 4اپریل کو برطانوی اور9مئی کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :