یوم پاکستان :مزار قائد پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی فاتحہ خوانی

اتوار 23 مارچ 2014 12:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔یوم پاکستان پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیاسی و سماجی رہنماوٴں، مسلح افواج کے نمائندوں اور عام شہریوں کی مزار قائد پر آمد جاری ہے۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گورنر اور وزیر اعلی کے ہمراہ سپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر اور شرمیلا فاروقی ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد اور روٴف صدیقی بھی موجود تھے۔ گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ دونوں رہنماوٴں نے مزار قائد کے احاطے میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اور میڈیا سے بات چیت کئے بغیر چلے گئے۔