خراب موسم لا پتہ طیارے کی تلاش میں خلل پیدا کررہا ہے ‘ حکام

ہفتہ 22 مارچ 2014 22:13

خراب موسم لا پتہ طیارے کی تلاش میں خلل پیدا کررہا ہے ‘ حکام

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) ملائشیا ء کے گمشدہ طیارے کے دو ممکنہ حصوں کی سیٹلائٹ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقاتی ٹیمیں ممکنہ جگہ تک پہنچے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جنوبی بحرہند میں ملائشین طیارے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم تلاش میں خلل پیدا کررہا ہے جس کے باعث رات ہوتے ہی گمشدہ طیارے کی تلاش کا کام روک دیا جاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق بحرہند میں تیرتی اشیا ء تک پہنچ کر طیارے کے بارے میں نئی معلومات سامنے آ سکتی ہیں۔ سیٹیلائٹ کی مدد سے سمندر میں دیکھے جانے والوں دو ٹکڑوں میں ایک کا حجم چوبیس میٹر جبکہ دوسرا پانچ میٹر لمبا ہے، طیارے کی تلاش سمندر کے تئیس ہزار کلو میٹر سے زائد رقبے میں کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :