عامر خان عملی زندگی میں ’ڈان‘ بن گئے

ہفتہ 22 مارچ 2014 22:07

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) بھارتی اداکار عامر خان عملی زندگی میں بھی’ڈان‘ بن گئے ہیں اور اپنے بنگلے کیلئے لوگوں کو فلیٹ بیچنے پر مجبور کرنا شروع کردیا ہے۔ بھارتی اخبار کے عامر خان کا بہت زیادہ احترام کرنے والوں کیلئے یہ خبر بجلی بن کر گری ہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا میں وہاں کے لوگوں کو مجبور کررہے ہیں کہ ان ے بنگلے کی تعمیر کیلئے وہ اپنے اپارٹمنٹس فروخت کردیں۔

(جاری ہے)

ایک ضعیف عورت اور اس کی بیٹی نے شکایت کی ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجنگ کمیٹی بھی عامر خاں سے ملی ہوئی ہے جو لوگوں کوگمراہ کر رہی ہے اورساٹھ فیصداراضی عامر خاں کے بنگلے کیلئے بیچ دیں۔ 87ڈاکٹر پامیلہ ڈی سا اور ان کی 50 سالہ بیٹی ڈاکٹرجینیوا ڈی سا نے رجسٹرا رکو شکائت کی ہے کہ اس علاقے میں عامر خان کے دو اپارٹمنٹس ہیں اور اپنا بنگلہ بنانے کیلئے کم قیمت پر دوسروں کے اپارٹمنٹس خرینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :