سانولی سلونی اداکارہ رانی مکھرجی 36سال کی ہوگئیں

ہفتہ 22 مارچ 2014 22:06

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) بالی وڈ کی سانولی سلونی اداکارہ رانی مکھرجی 36سال کی ہوگئیں ، اداکارہ کے دوست ادیتیہ چوپڑا نے اپنی لیڈی لو کے لیے شاندار پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔بنگالی فلم کی ہیروئن رانی مکھرجی کو عامر خان نے کھنڈالہ آنے کی کیا آفر کی اداکارہ نے پیچھے مڑ کر ہی نہ دیکھا۔رانی نے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کنگ خان کی نیندیں چرائیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی بوبی دیول کے ساتھ فلم بادل نے بھی خوب شہرت حاصل کی۔پہیلی میں اداکارہ شارخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی خوب جچی۔ہم تم میں اداکارہ نے چھوٹے نواب کے ساتھ کام کیا۔رانی کا بلیک میں اندھی لڑکی کا کردار مداحوں کو خوب بھایا۔دل بولے ہڑپہ ، کل ہونا ہو ، بابل ، لگا چنری میں داغ ، بنٹی اور ببلی ،سانوریا ،نو ون کلڈ جیسیکا جیسی فلموں میں کام کر کے کئی ایوارڈ اپنے نام کیے۔

متعلقہ عنوان :