سلمان خان سورج برجاتیا کی فلم میں ڈبل رروڈ میں جلوہ گر ہوں گے

ہفتہ 22 مارچ 2014 22:06

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان سورج برجاتیا کی فلم ”پریم راتان دھان بایو“ میں ڈبل رول میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم میں سلمان خان کے دونوں رول سیٹ ہوں گے۔

(جاری ہے)

راجشیری پروڈکشنز کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ فلموں کی طرح فلم میں سلمان کے دونوں کردار مثبت ہوں گے۔ فلم میں ان کا ایک کردار پریم جبکہ دوسرا وجے کے نام سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں سلمان کی مدمقابل سونم کپور بطور ہیروئن کام کریں گی۔

متعلقہ عنوان :