ملائیشین طیارہ،ایئر ٹریفک کنٹرولر سے آخری 54 منٹ بات چیت کا ریکارڈ
ہفتہ 22 مارچ 2014 21:19
کوالا لمپور…(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء)گمشدہ ملائیشین طیارے کی تلاش جاری ہے۔ایک برطانوی اخبار نے لاپتہ ملائیشین طیارے کی ایئر ٹریفک کنٹرولرزسے آخری 54منٹ کی کمیونیکیشن کا ریکارڈ شائع کیا ہے، جس پرماہرین کا کہنا ہے کہ ساری کمیونیکیشن معمول کے مطابق ہے، البتہ دو نقطے ایسے ہیں جن کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔یہ دو نقطے کون سے ہیں؟ دوسری جانب ملائیشین حکام کا نیا انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ طیارے میں آتش گیر لیتھیم بیٹریاں بھی تھیں جو دوران پرواز آگ لگنے کا سبب بن سکتی تھیں۔اطلاعات کے مطابق لاپتہ ایم ایچ 370 کے کاک پٹ کی ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے آخری 54منٹ کی کمیونیکیشن سامنے آگئی ہے، جس میں جہاز کے ٹیکسی کرنے سے جنوبی چین کے سمندر پر ہزاروں فٹ کی بلندی پر جہاز کی پرواز کا رابطہ شامل ہے۔
(جاری ہے)
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ سامنے آنے والی کمیونیکیشن مکمل روٹین ہی کے تحت تھے، لیکن دو پوائنٹ ایسے ہیں جو مشکوک ہیں، پہلا مشکوک نقطہ، رات 1بج کر 7منٹ پر کاک پٹ سے یہ پیغام آنا کہ جہاز 35ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہاہے، یہ غیر معمولی تھا کیوں کہ یہی پیغام 6منٹ پہلے بھی دیا گیا تھا، اس کے بعد اگلے 30منٹ تک جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا، جبکہ اس دوران 1بج کر 19منٹ پر کوپائلٹ کا آخری پیغام بھی موصول ہوا۔ جہاز کی کمیونیکیشن میں دوسرا نقطہ جو ماہرین کی پکڑ میں آتا ہے وہ جہاز کی کمیونیکیشن کے ختم ہوتے ہی یہ جہاز مغرب کی طرف مڑ گیا، جبکہ یہ وقت کوالا لمپور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طرف سے جہاز کو ہوچی من سٹی کے حوالے کرنے تھا جو نہیں ہوسکا۔
ایک سابق برطانوی پائلٹ کا بھی کہنا ہے کہ اگر وہ کوئی جہاز چرانے کاارادہ رکھیں، تواس کے لیے یہی وقت چنیں گے جب جہاز ایک ایئر ٹریفک کنٹرول سے دوسرے کے حوالے کیا جا رہا ہو اور ہو سکتا کہ دونوں ایئر ٹریفک کنٹرولز کے درمیان کوئی ڈیڈ اسپیس ہو جب جہاز کسی اےئر ٹریفک کنٹرولر کے پاس نہیں تھا اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب زمین سے جہاز کا پتہ نہیں چل سکتا۔ اس کمیونیکیشن سے یہ اندازہ بھی لگایا گیا ہے کہ اگر جہاز کے ساتھ گڑ بڑ کرنے میں پائلٹ ملوث تھے بھی تو انہوں نے اسے اپنی احتیاط سے چھپائے رکھا۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.