سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کی تقررری کے معاملے پروفاق کوایک اور مراسلہ

ہفتہ 22 مارچ 2014 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کی مستقل تقرری نہ ہونے کے حوالے سے وفاق کو ایک اور مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اس عہدے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کردہ ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے وفاق کو ارسال کردہ مراسلہ میں درخواست کی گئی ہے کہ اقبال محمود یا فیاض لغاری کو مستقل آئی جی سندھ مقرر کیا جائے، مراسلے میں سندھ حکومت نے شکوہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی درخواست کے باوجود آئی جی سندھ کا مستقل تقررنہیں کیا گیا جو کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے جبکہ صوبائی حکومت کو مستقل آئی جی نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی اپنے حکم نامے میں وفاق کو 7 روز میں آئی جی سندھ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :