پاکستان میں ا مریکی سفارتخا نے پر خطرات سے نمٹنے کیلئے وسائل کی کمی

ہفتہ 22 مارچ 2014 20:27

پاکستان میں ا مریکی سفارتخا نے پر خطرات سے نمٹنے کیلئے وسائل کی کمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) امریکی اخبار”واشنگٹن ٹائمز“ لکھتا ہے کہ پاکستان میں ا مریکی سفارت خانے اور قونصل جنرلوں کے پاس حملے یا کسی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لئے وسائل کی کمی کا سامنا ہے ۔یہ انکشاف لیبیا میں بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر ہلاکت خیز حملے کے اٹھارہ ماہ بعد ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد میں سفارت خانے اور کراچی،لاہور اور پشاور کے امریکی قونصل جنرل کے پاس مناسب ہنگامی کارروائی کی منصوبہ بندی اور ہنگامی تیاری کے لئے وہاں ان کے پاس کافی منصوبہ بندی ، تربیت اور تیاری ہے؟

تو پاکستان میں وسائل کی کمی پر ابھی تک تشویش ہے ،انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ یہ سفارت خانے ضروری وسائل حاصل کرتے ہیں، ہنگامی ڈرل کی مشق کرتے ہیں ، بیورو آف ڈپلومیٹک سیکورٹی کو سفارش کی گئی کہ پاکستان جیسے خطرناک مقام پر ایمرجنسی تیاری اور سیکورٹی کو مزید درست کرے اور ان میں اضافہ کرے۔

(جاری ہے)

امریکی حکام دنیا بھر میں جہا ں جہاں کام کرتے ہیں اور انہیں زیادہ خطرات ہیں توان میں امریکیوں کے لئے پاکستان سب سے زیادہ خطرناک جگہ ہے۔CATO انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ طالبان جیسے عسکریت پسند گروپ اور اسامہ بن لادن فیکٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :