شکارپور: کاروکاری کے جرگے میں شامل 2مرکزی ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 مارچ 2014 20:27

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء)کاروکاری کے جرگے میں شامل 2مرکزی ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق ثناء اللہ مہر اور عبداللہ مہر کو آبادمہر سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں شامل عبداللہ مہر لڑکیوں کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔ جرگے کے سربراہ غوث بخش مہر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان کی موجودگی کی جہاں بھی اطلاع ملے گی چھاپے ماریں گے۔