Live Updates

10 کروڑ روپے کا امدادی سامان بھیجنے پر تھرکے لوگ شہباز شریف اور پنجاب کے عوام کی دلی قدر کرتے ہیں‘ غلام ارباب رحیم،ڈپلو، مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگر پارکر کے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو 25 ہزار فوڈ ہیمپرز، 50 ہزار منرل واٹر بوتلیں تقسیم کی گئیں،پنجاب کا امدادی سامان تقریبا 4ہزار متاثرین تک روزانہ پہنچ رہا ہے، سابق وزیر اعلیٰ سندھکا مٹھی تحصیل کے گاؤں نوہوتو میں صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب سے 10 کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان 98 ٹرکوں پر پہنچ چکا ہے اور اب تک تھر پار کر کی تحصیلوں ڈپلو، مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگر پارکر کے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو 25 ہزار فوڈ ہیمپرز اور 50 ہزار منرل واٹر بوتلیں تقسیم کی جا چکی ہیں،جس کے لیے تھرکے لوگ شہباز شریف اور پنجاب کے عوام کے جذبات کی دلی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے ملنے والے راشن بیگ اور پانی کی بوتلیں تھر کے ہر فرد تک پہنچائیں گے اورمذکورہ امدادی سامان تقریبا 4ہزار متاثرین تک روزانہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر ی عوام کی حالت بہتر ہونے تک امدادی سامان پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس ضمن میں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی کار کردگی قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹھی تحصیل کے گاؤں نوہوتو میں پنجاب کے امدادی سامان کومتاثرین میں تقسیم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ظہیر عباس اور ظفر شمسی کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ پنجاب نے امدادی سامان بشمول ساڑھے21 کلو کے 37500 خوراک کے تھیلے 60 ہزار منرل واٹر بوتلیں اور 75 ہزار کلو چاول تھر کے لوگوں کے لیے بھیجا ہے جس کا بیشتر حصہ تھر پار کر کے متاثرین تک پہنچ چکا ہے جبکہ باقی سامان کو بھی روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کا کام پوری رفتار سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج (گزشتہ روز) پنجاب کا امدادی سامان تھر پار کی دو تحصیلوں ڈپلو اور مٹھی کے 3 دیہات سبھیر، ونگر اور نوہوتو کے متاثرین میں2960 فوڈ ہیمپرز اور 6 ہزار منرل واٹر بوتلیں تقسیم کیں گئیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات