بلوچستان اسمبلی کااجلاس،میری باری آئی توتحریک التوا ملتوی کردی ،میر عاصم کرد گیلو،آج اسمبلی کا ایجنڈا بہت زیادہ ہے، کوئی بات نہیں آئندہ آپ کی باری ہوگی ،صوبائی وزیر

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) اسپیکر پینل کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ اجلاس میں تحریک التواء اور تحریک استحقاق پیش نہیں ہونگے کیونکہ آج اسمبلی کا ایجنڈا بہت زیادہ ہے جس پر سابقہ صوبائی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو نے کہاکہ جب میری باری آئی ہے تو میری تحریک التواء کو ملتوی کردیا گیا ایک صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہاکہ کوئی بات نہیں آئندہ آپ کی باری ہوگی ۔