لودھراں:کنویں میں اترنے والے 5افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:48

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء)لودھراں کے چک نمبر 97میں کنویں میں اترنے والے 5افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او کے مطابق ٹی ایم اے کا ملازم ڈسپوزل اسٹیشن کے کنویں میں موٹر درست کرنے نیچے اترا تھاجس کو بچانے کے لیے ایک ایک کر کے 8افراد کنویں میں اترے۔ جن میں سے 5دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔