گڈانی کے قریب کوچز اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ہفتہ 22 مارچ 2014 19:12
حب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 2 مسافر کوچوں اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 38 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر گڈانی کے قریب چکر نالے پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی بدنصیب مسافر کوچ ٹائر پھٹنے سےالٹ گئی۔ ابھی الٹی ہوئی بس میں موجود افراد کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا کہ پیچھے سے آنے والا ایک ٹرک بس سے جا ٹکرایا، اسی دوران کراچی آنے والی ایک اور بس بھی ڈرائیور کی مبینہ جلد بازی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑیوں سے ٹکرا کر الٹ گئی، تصادم کے نتیجے میں تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور بس کے خفیہ خانوں اور چھتوں پر رکھے اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول نے اس آگ کو مزید بھڑکا دیا جس سے بڑی تعداد میں مسافر جھلس گئے۔
(جاری ہے)
صوبائی حکام اور طبی عملے نےحادثے میں 38 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ کئی زخمیوں کو حب اور کراچی کے سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کئی افراد کی لاشیں شناخت کے قابل نہیں جن کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوادیئے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضاع پر ہلاکت شدگان کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبد المالک سے پرزور اپیل کی کہ وہ اس ہولناک تصادم میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کا غم بانٹیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.