تھر کے علاوہ سانگھڑ ‘ عمر کوٹ اور خیر پور اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،سید سلمان شاہ

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سید سلمان شاہ نے تھرکے خشک سالی سے متاثرین کی بحالی کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک تھر کے علاوہ سانگھڑ ‘ عمر کوٹ اور خیر پور اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ اور ابتک کی رپورٹ کے مطابق تھر پار کر میں 42984‘عمر کوٹ میں 13316اور سانگھڑ میں 7717جبکہ خیر پور میں 7524‘ متاثرہ علاقوں کے مریضوں کی ٹریٹمنٹ کی جاچکی ہے اور متاثرہ علاقوں میں مزید ڈاکٹر زبھی بھیجے جارہے ہیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سید سلمان شاہ نے بتایا کہ تھر کے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی بیماریوں کا علاج بھی جاری ہے اور ڈسٹرکٹ کی رپورٹ کے مطابق ویکیسن پلانے کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع تھر میں 2528383‘ ضلع عمر کوٹ میں 150386سانگھڑ میں 70276‘ اور خیر پور میں 59389مال مویشیوں کو ویکیسن پلائی جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق تھر کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے حکم کی تعمیل کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر کمیٹی کا اجلاس پی ڈی ایم اے سندھ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کو رپورٹ پیش کرنے پر غور و خوض کیا گیا ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے مزید کہا کہ تھر کی قحط سالی کے متاثرہ دیہاتوں اور دیگر اضلاع میں 199822فیملیز میں 50کلو گرام کی گندم کی تھیلے محکمہ خوارک کے ذریعے تقسیم کیے جاچکے ہیں ۔ جبکہ تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں 15650‘ سانگھڑ میں 4228اور خیر پور میں 4000بوریاں100کلو گرام گندم کی بھی تقسیم کی گئیں ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ نے گذشتہ روز ضلع سانگھڑ کے متاثرین کیلئے 2000فیملی راشن بیگ بھیج دیئے گئے ہیں اور مزید بھیجے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :