شہر کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے 15ماہ جنوری 2013سے 18مارچ 2014تک 4709افراد کو قتل کردیا،217پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی موت کی نیند سلادیا گیا ،پولیس نے 11442افراد کا مختلف مقدمات میں عدالتوں میں چالان پیش کیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:09

شہر کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے 15ماہ جنوری 2013سے 18مارچ 2014تک 4709افراد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) شہر کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے 15ماہ جنوری 2013سے 18مارچ 2014تک 4709افراد کو قتل کردیا جبکہ 217پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی موت کی نیند سلادیا گیا ،پولیس نے 11442افراد کا مختلف مقدمات میں عدالتوں میں چالان پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے پولیس نے قتل و غارت گری ،اغواء برائے تاوان ،ٹارگٹ کلنگ اورگاڑیوں کی چوری کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ،جس کے مطابق جنوری 2013میں 426افراد کو قتل کیا گیا ،جس میں 150افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے جس میں 15پولیس و اہلکار بھی شامل تھے ،فروری میں 393افراد قتل ہوئے ،جس میں 132افراد ٹارگٹ کلنگ اور 11پولیس افسران کو نشانہ بنایا گیا ،مارچ میں 446افراد کو قتل کیا گیا جس میں 128ٹارگٹ کلنگ اور 20پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

اپریل میں 318افراد قتل ہوئے جس میں 107ٹارگٹ کلنگ اور 16پولیس افسران و اہلکار مارے گئے ۔مئی میں 363افراد قتل ہوئے ،جن میں 111افراد ٹارگٹ کلنگ اور 8پولیس افسران و اہلکار نشانہ بنے ،جون میں 366افراد قتل ہوئے ،جن میں 107ٹارگٹ کلنگ اور 23پولیس و اہلکار قتل ہوئے ،

جولائی میں 339افراد قتل ہوئے ۔جن میں 93ٹارگٹ کلنگ اور 14پولیس افسران و اہلکار مارے گئے ،اگست میں 390افراد کو قتل کیا گیا ،جس میں 101ٹارگٹ کلنگ اور 17پولیس افسران و اہلکار مارے گئے ،ستمبر میں 272افراد قتل ہوئے ،جن میں 119افراد ٹارگٹ کلنگ اور 15پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ،اکتوبرمیں 229افراد قتل ہوئے جن میں 77ٹارگٹ کلنگ اور 12پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا ،نومبر میں 220افراد قتل ہوئے ،جس میں 56ٹارگٹ کلنگ اور 10پولیس افسران و اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ،دسمبر میں 221افراد کو قتل کیا گیا،جن میں 61ٹارگٹ کلنگ اور 10پولیس افسران و اہلکار مارے گئے ،جنوری 2014میں 286افراد قتل ہوئے جن میں 89ٹارگٹ کلنگ اور 24پولیس افسران و اہلکار قتل ہوئے ،فروری 2014میں 256افراد قتل ہوئے جن میں 69ٹارگٹ کلنگ اور 19پولیس افسران و اہلکار قتل ہوئے ۔

مارچ 2014کے 20دنوں میں 170افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ 3پولیس اہلکاروں کو بھی موت کی نیند سلادیا گیا ۔15ماہ کے دوران 1442ڈکیتیوں کی وارداتیں ہوئیں ،

رہزنی کی 2236،موبائل چھیننے کی 14006،گاڑیاں چھیننے کی 5288وارداتیں اور موٹر سائیکل چھیننے کی 27355وارداتیں ہوئیں۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے دوران قتل ،اقدام قتل ،بم دھماکوں ،اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری ،اسٹریٹ کرائم،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم،منشیات ایکٹ اور دیگر جرائم میں 8902مقدمات درج کیے گئے جبکہ 11442ملزمان کے چالان مختلف عدالتوں میں پیش کیے گئے ۔آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام 8420ہتھیار برآمد کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :