فاٹا اور خیبر پختونخوا کے قابل اور محنتی طلباء کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کے جائے گی،شوکت اللہ، فاٹا کے نوجوانوں نے تعلیمی میدان میں اعلی معیار اور کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فاٹا کے عوام کا شفاف امیج دنیا کے سامنے پیش کردیا، گورنر خیبرپختونخوا

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے کہاہے کہ فاٹا کیساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے قابل اور محنتی طلباء کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کے جائے گی۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کے نوجوانوں نے تعلیمی میدان میں اعلی معیار اور کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فاٹا کے عوام کا شفاف امیج دنیا کے سامنے پیش کردیاہے۔ اپنے اپنے فن وپروفیشنلز کالجز میں نمایاں اور شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی اسناد سمیت لیپ ٹاپ دے کرفاٹااور خیبر پختونخواکے دیگر طلباء کو احساس دلاناچاہتے ہیں کہ وہ بھی محنت کرکے اس سے بڑے تحفے حاصل کرسکتے ہیں۔

انھوں نے پروفیشنل کالجز بالخصوص میڈیکل کے طلباء پرزوردیا کہ وہ سپیشلائزیشن کے بعد واپس آکر فاٹا میں خدمات انجام دیں اور اپنے لوگوں کی خدمت کریں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز فاٹا سے تعلق رکھنے والے ملک کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 26 طلباء کو لیپ ٹاپ اور اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب محمدعارف، سیکرٹری تعلیم فاٹا، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر ڈاکٹرفخرعالم اور دیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

گورنرنے کہاکہ وہ جب بھی فاٹا کے نونہالوں کے درمیان ہوتے ہیں تو اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے جو طلباء مختلف تعلیمی اداروں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیتے ہیں توان کیلئے بھی اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد کاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے جوبھی طلأبپاء تعلیمی میدان میں آگے آئیں گے اور خطے کانام روشن کریں گے ہم ان کے ساتھ ہوں گے اور حوصلہ افزائی کریں گے۔ گورنرنے پروفیشنل کالجز بالخصوص میڈیکل کے طلباء پرزوردیا کہ وہ سپیشلائزیشن کے بعد واپس آکر فاٹا میں خدمات انجام دیں اور اپنے لوگوں کی خدمت کریں۔