وی سی پشاور یونیورسٹی پروفیسر اجمل خان کو طالبان نے رہا کرنے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:42

وی سی پشاور یونیورسٹی پروفیسر اجمل خان کو طالبان نے رہا کرنے کا اعلان ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) وی سی پشاور یورسٹی پروفیسر اجمل خان کو چوبیس گھنٹوں میں رہاکئے جانے کا امکان رہائی طالبان کی طرف سے خیر سگالی کے تخت کی جائے گی طالبان کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ کہ پروفیسر اجمل خان کومیرانشاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔اور ان کو کسی بھی وقت رہا کر دیا جائے گا۔ پروفیسر اجمل خان کو اس وقت پشاور سے اغواء کیا گیا تھا جب وہ کالج سے اپنے گھر جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر اجمل خان کی رہائی بدلے میں طالبان کمانڈر عدنان رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جن کو بعد میں طالبان نے بنوں جیل سے فرار کروا دیا تھا۔ اجمل خان کی رہائی کیلئے کئی بار ویڈیو پیغامات بھی آئے تھے اور انی رہائی کا مطالبہ طالبان کمیٹی کے پروفیسر ابراہیم نے کیا تھا۔ خیر سگالی کے تحت رہائی کیلئے تمام انظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں اجمل خان کو پشاور سے پارا چنار منتقل کر کے رہا کر دیا گیا ہے۔اور وہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پشاور پہنچ گئے ہیں۔ تاہم با ضابطہ بطور پر ان کی رہائی کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں۔

متعلقہ عنوان :