فلم” اسٹپ اَپ آل اِن“ 25جولائی کو سینما گھروں میں زینت بنے گی

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرڈانس فلم سیریز ” اسٹپ اَپ“ سلسلے کی پانچویں کڑی نئی تھری ڈی فلم” اسٹپ اَپ آل اِن“ کا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ٹرش سیئے کی اس رومانٹک ڈانس ڈرامہ فلم کی کہانی پچھلے حصوں کی طرح ماہر ڈانسرز کے گِرد گھوم رہی ہے جو لاس ویگاس میں ہونیوالے ایک ڈانس مقابلے میں حصہ لینے پہنچتے ہیں اور اپنی لاجواب پھرتی اوردھواں دھار اسٹپس سے دیگر گروپس کو زیر کر دیتے ہیں۔

ڈانس کی چاہ دل میں لِئے اپنی منفرد شناخت قائم کرنے کی کوشش کرتے نوجوانوں پر مبنی اس تھری ڈی ڈانس فلم میں ہالی وڈ اداکار ریان گْزمین،ایلیسن اسٹونر،ایدم سیوانی،کرسٹوفراسکاٹ اور میری کودا اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔45ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی سنسنی خیزمناظر کی عکاسی یہ رومانٹک ڈرامہ فلم 25جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :