حکومت طالبان مذاکرات، جگہ کا تعین کر لیا گیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 15:42

حکومت طالبان مذاکرات، جگہ کا تعین کر لیا گیا

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) طالبان کمیٹی مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے جگہ کا انتخابات کر لیا گیا ہے۔اور جگہ تعیناتی کا اعلان حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طالبان کمیٹی نے دو مقامات پر اتفاق کر لیا ہے جن میں جنوبی وزیرستان جبکہ دوسرا ،خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں کا علاقہ باکا خیل کا علاقہ تجویز کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جگہ پر حکومتی کمیٹی بھی متفق ہے تاہم طالبان نے بنوں میں مذاکرات کیلئے آنیوالی سیاسی شوریٰ میں انکار کیا تھا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ ضمانتیں دینے پر طالبان نے بنوں میں مذاکرات پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ آج دونوں کمیٹیوں کے متوقع اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اور ان کے بعد براہ راست مذاکرات کا حتمی مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :