تربت میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 8 گرفتار

ہفتہ 22 مارچ 2014 14:53

تربت میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، ..

تربت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح فورسز نے تربت کے علاقے پیدارک میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران ہلاک اور گرفتار ہونے والے افراد تربت میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے کئی واقعات میں ملوث بتائے جارہے ہیں تاہم اب تک ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :