لاہور ہائی کورٹ کے 8 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 14:53

لاہور ہائی کورٹ کے 8 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) لاہور ہائی کورٹ کے 8 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے ججز سے حلف لیا،تقریب میں وفاقی و صوبائی حکام، ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور نئے شامل ہونے والے ججز کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شامل ہونے والے نئے ایڈیشنل ججز میں شاہ خاور، ظفراللہ خان خاکوانی، فیصل زمان، جیمز جوزف، شاہد جمیل خان، شمس محمود مرزا، سکندر ذوالقرنین اور شہباز رضوی شامل ہیں، 8 ایڈیشنل ججز کی شمولیت کے بعد عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :