سنی لیونی بھی بالی ووڈ میں کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواپش مند نکلیں

ہفتہ 22 مارچ 2014 14:07

سنی لیونی بھی بالی ووڈ میں کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواپش مند نکلیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہر اداکارہ کی پہلی آرزو ہوتی ہے اور کیوں نہ ہوں آخر کنگ خان کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہے ایسے میں کینیڈین نژاد بے باک اداکارہ سنی لیونی نے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں سنی لیونی نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کو بھلانا نہیں چاہتیں کیونکہ آج وہ جس مقام پر ہیں وہ انہیں اپنے ماضی ہی کی وجہ سے ملا ہے۔

(جاری ہے)

ہر آدمی کی طرح انہیں بھی شہرت اچھی لگتی ہے تاہم اس شہرت کی وجہ سے انہیں تھوڑا ڈر بھی لگنے لگا ہے۔کینیڈین نژاد اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پہلی ترجیح کام کا حصول ہے، انہوں نے پسندیدہ لوگوں کی کوئی فہرست نہیں بنائی۔ اگر انہیں بھی بڑے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو یہ بہتر ہوگا، دوسری صورت میں وہ ان ہی لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں جو پیشہ وارانہ طور پر پوری طرح سے اپنے کام کے ذریعے منزل حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کر سکیں یکن انہیں معلوم نہیں کہ یہ موقع مل بھی پائے گا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :