انڈسٹری کی بحالی سے ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، زیبا بختیار

ہفتہ 22 مارچ 2014 12:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) اداکار ہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ فلم کی وجہ سے ٹیلی ویژن کو وقت نہیں دے پارہی لیکن جلد ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری اور پروڈکش کا آغاز کروں گی انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فلموں کی بحالی میں ٹیلی ویژن سے وابستہ افراد کا کردار بہت اہم ہے۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ وقت کے ساتھ اپنی روایات کو تبدیل کریں اور نئے موضوعات اور نئی ٹیکنالوجی کے سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں کیونکہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :