گڈانی کے قریب کوچز اور آئل ٹینکرز میں تصادم سے 35 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ہفتہ 22 مارچ 2014 11:27

گڈانی کے قریب کوچز اور آئل ٹینکرز میں تصادم سے 35 افراد جاں بحق، متعدد ..

حب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 2 مسافر کوچوں اور آئل ٹینکروں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حب میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گڈانی کے قریب چکر نالے پر 2 مسافر کوچوں اور آئل ٹینکروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، ایک کوچ کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی جب کہ دوسری کراچی سے مکران جا رہی تھی۔

حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھایا، ایک کوچ آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر خاکستر ہو گئی جب کہ ایک دوسری کوچ اور آئل ٹینکر کو ایک دوسرے سے علیحدہ کر کے پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کوسٹ گارڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق دونوں کوچز میں خواتین اور بچوں سمیت 40 کے قریب مسافر سوار تھے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے معمولی نوعیت کے زخمیوں کو حب کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جب کہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایم ایل او سول اسپتال کا کہنا ہے کہ ایک لاش اور 5 زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جھلسنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے بغیر ممکن نہیں ہے، لاشوں کی شناخت کے لئے نمونے اسلام آباد جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :