ہالی ووڈ فلم ” دی ہیرو آف کلر سٹی “ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعہ 21 مارچ 2014 22:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) ہالی ووڈکی نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم ” دی ہیرو آف کلر سٹی“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ ہدایتکار فرینک گلیڈ اسٹون کی اس فلم میں مختلف اینمیٹڈ کرداروں کیلئے معروف ہالی ووڈ اداکاروں کرسینا ریکی ، روزی پیرز ، کریگ فرگوسن اوروین بریڈی کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میکس ہاورڈ اور جان ڈ ی ایراکلس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رنگ برنگے کریونز کے گرد گھومتی ہے جو ہر رات کو بین نامی بچے کے روم سے نکل کر کلر سٹی جاتے ہیں اور اب انہیں کلر سٹی میں مونسٹرز کاسامنا ہے جو ان کے رنگ ہڑپنا چاہتے ہیں ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور اینمیٹڈ فلم منگولیا پکچرز کے تحت رواں سال تین اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :