خیبرپختونخوااسمبلی نے چھ مختلف بل متفقہ طور پر منظور کرلئے

جمعہ 21 مارچ 2014 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے چھ مختلف بل متفقہ طور پر منظور کرلئے ۔صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران ہوٹلوں کی سکیورٹی سے متعلق ،فنانس بل،دریاؤں کے تحفظ ،غیرقانونی اسلحے کی حوالگی ،ہاؤسنگ اتھارٹی اور لوکل باڈی سے متعلق ترمیمی بل پیش کردیئے۔

(جاری ہے)

ہوٹلوں کی سکیورٹی ،فنانس ،دریاؤں کے تحفظ اور غیرقانونی اسلحے کے حوالگی سے متعلق بل پارلیمانی سیکرٹری عارف یوسف نے پیش کئے معاون خصوصی امجدآفریدی نے ہاؤسنگ سے متعلق اور وزیربلدیات عنایت اللہ نے لوکل باڈی سے متعلق ترمیمی بل پیش کئے تمام بل ایوان نے متفقہ طور پر منظورکرلئے۔