کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں83ارب51کروڑروپے سے زائدکی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس383.03پوائنٹس کمی سے 26765.49پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 21 مارچ 2014 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو اتار چڑھاوٴ کے بعدشدید مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 27100,2700,26900اور 26800کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں83ارب51کروڑروپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت9.34فیصد کم جبکہ61.03فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26685پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس27200پوانٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھر عبور کرگیا۔

(جاری ہے)

بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں حالیہ نمایاں اضافے کے نتیجے میں ٹیکسٹائل اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پرافٹ مارجن میں کمی کے باعث ان شعبوں کے حصص میں فروخت کے دباؤ اور شرح سود کم نہ ہونے سے پیدا ہونے والی مایوسی کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس383.03پوائنٹس کمی سے 26765.49پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے116کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ213کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں83ارب51کروڑ 85لاکھ 58 ہزار 452 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر64کھرب60ارب61کروڑ55لاکھ 84ہزار495روپے ہوگئی ۔جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں15کروڑ99لاکھ 29ہزار530شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں1کروڑ64لاکھ86 ہزار440شیئرز کم ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت224.80روپے اضافے سے7999.80روپے،نیسلے پاک کے حصص کی قیمت179.00روپے اضافے سے8980.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت90.00روپے کمی سے 9000.00روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت41.67روپے کمی سے2808.33روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کو ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ47لاکھ 82ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت33پیسے اضافے سے15.17روپے اوربینک الفلاح کی سرگرمیاں1کروڑ16لاکھ 62ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے کمی سے25.86روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30انڈیکس348.77پوائنٹس کمی سے 18990.38پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس604.01پوائنٹس کمی سے44606.35جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس249.31پوائنٹس کمی سے 20026.10پوائنٹس پر بند ہوا ۔