عوامی نیشنل پارٹی نے ضلعی تنظیموں کاالیکشن شروع کرنے کی ہدایت کردی، صوبائی آرگنائزنگ کمیٹیاں اپریل کے مہینے میں اپنے صوبوں میں ضلعی تنظیموں کے انتخابات کی نگرانی کرینگی
جمعہ 21 مارچ 2014 20:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی عبوری صدر سینیٹر حاجی محمد عدیل نے تمام صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلعی تنظیموں کا الیکشن شروع کریں اور اپریل کے مہینے میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور تمام تفصیلات پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز پشاور کو ارسال کریں۔
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ صوبوں میں تمام بنیادی تنظیموں اور یونین کونسل کی سطح تک کے انتخابات مکمل کر لیے گئے ہیں اس لیے اُن کی اور فارم سازی کی تفصیلات بھی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ارسال کریں۔
اُنہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ صوبائی آرگنائزنگ کمیٹیاں اپریل کے مہینے میں اپنے صوبوں میں ضلعی تنظیموں کے انتخابات کی نگرانی کرینگی اور پارٹی منشور کے مطابق خفیہ رائے شماری کے ذریعے ضلعی الیکشن کرائے جائیں گے۔سینیٹر حاجی محمد عدیل نے مزید کہا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ مئی کے مہینے تک صوبوں کے الیکشن مکمل کر دیے جائیں گے اور اس کے بعد مرکزی الیکشن کا اعلان کیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.