پاکستان میں امن و امان کے کے صرف پاکستانی طالبان سے بات چیت اہم نہیں ہے ،ہیروشی اینوماتا ،خطے کے دیگر طالبان اور عوام سے بات چیت ضروری ہے تاہم امید ہے موجودہ حکومت اپنے مسائل پر قابو پالے گی،جاپانی سفیر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 21 مارچ 2014 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) جاپان کے سفیر مسٹر ہیروشی اینوماتا نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کے کے صرف پاکستانی طالبان سے بات چیت اہم نہیں ہے تاہم خطے کے دیگر طالبان اور عوام سے بات چیت ضروری ہے تاہم امید ہے موجودہ حکومت اپنے مسائل پر قابو پالے گی اس کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے حالات سازگار بنانے کے لئے حکومت کو متعدد ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے وہ گزشتہ شام پاکستان جاپان بزنس فورم کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے جاپان کے سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی تجارت مثبت اقدام ہے اس سے دونوں ممالک اور عوام کو برائے راست فائدہ پہنچے گا دونوں ممالک کی حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ دفاعی اخراجات میں کمی کر کے اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر اپنا بجٹ سرف کرے انہوں نے مزید کہا کہ جاپان پاکستان میں انرجی‘ آٹو موبائل انفرا اسٹریکچر اور ماس ٹرانزٹ کے متعدد منصوبوں پر سرمائے کاری میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ سندھ میں یاما موٹر سائیکل پلانٹ اور کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبوں پر بھی دلچسپی رکھتی ہے تاہم اس کے لئے حکومت سندھ کے جواب کا انتظار تقریب میں پی جے بی ایف کے صدر سہیل پی احمد عبدالقادر جعفر‘ کلیم فاروقی کے علاوہ روس‘ جاپان‘ کوریا کے سفارتکار بھی موجود تھے۔