گورنرخیبرپختونخوا کادورہ باجوڑایجنسی، گورنر پروٹوکول کی پرواہ کئے بغیر بازار میں عام لوگوں سے گھل مل گئے
جمعہ 21 مارچ 2014 20:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے دورہ باجوڑ ایجنسی کے موقع پرایجنسی کے صدرمقام خار میں بازار کا دورہ کیا۔ گورنر پروٹوکول کی پرواہ کئے بغیر بازار میں عام لوگوں سے گھل مل گئے ۔ عوام نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایجنسی کے عوام نے گورنر کو اپنے درمیان دیکھ کر بے حد خوشی کا اظہارکیا اور جوق درجوق گورنر سے ملاقات کی جبکہ گورنرنے بھی بازار میں عوام کی خوشی کا احترام کرتے ہوئے زیادہ وقت گزارا۔
گورنر نے بازار میں عام لوگوں اور دوکانداروں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر عوام نے گورکونر اپنے اپنے مسائل بیان کئے جبکہ گورنرنے ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ بازار میں موجود افراد نے علاقے میں امن وامان کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا۔(جاری ہے)
بعدازاں گورنر ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال چلے گئے اور ہسپتال میں مختلف وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
گورنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے تفصیلی گفتگو کی اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے مریضوں کودرپیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔گورنرنے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات بھی دیکھے اور وہاں موجود مریضوں کیلئے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام سہولیات بروئے کارلائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.