حکومتی کمیٹی اورطالبان قیادت کی ملاقات کیلئے جگہ کاتعین کرلیا، مولانا یوسف شاہ

جمعہ 21 مارچ 2014 19:24

حکومتی کمیٹی اورطالبان قیادت کی ملاقات کیلئے جگہ کاتعین کرلیا، مولانا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء)طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹرمولانایوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی اورطالبان قیادت کی ملاقات کیلئے جگہ کاتعین کرلیا،حکومتی کمیٹی طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کرے گی۔

(جاری ہے)

مولانا یوسف شاہ کا مزید کہنا ہے کہ طالبان کے اہم کمانڈر سے رابطہ کیا جا رہا ہے، جونہی رابطہ ہوا اور گرین سگنل ملا ہم روانہ ہوجائیں گے۔